بزرگ علماء کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیخلاف ایم ڈبلیوایم جی بی کا30 اکتوبرکوسکردومیں احتجاجی جلسے کا اعلان

27 اکتوبر 2016

وحدت نیوز (سکردو) شیخ محسن علی نجفی ، علامہ امین شہیدی اور دیگر علمائے کرام کو بلاجواز شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان نے بھرپور احتجاجی جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی صدارات صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کی۔ اجلاس میں شیخ احمد نوری، شیخ مبارک، شیخ کریمی، شیخ رجائی، فدا علی شگری، آغا مبارک موسوی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے نامور اور عالمی شہرت کے حامل علمائے کرام حجتہ الاسلام شیخ محسن علی نجفی، حجتہ الاسلام علامہ محمد امین شہیدی، حجتہ الاسلام شیخ مرزا علی، شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ فدا حسین عبادی علامہ مقصود ڈومکی، شیخ محمد علی، الیاس صدیقی، سبطین شیرازی اور دیگر پرامن، محب وطن پاکستانیوں کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے کی مذمت کی گئی ہے۔ بلخصوص شیخ محسن علی نجفی اور علامہ امین شہیدی کی زبان بندی، اکاونٹس منجمد کرنے، شہریت کی منسوخی، بلاوجواز فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور دیگر مظالم کے خلاف احتجاجی جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق 30 اکتوبر، بروز اتوار، بوقت دو بجے یادگار شہداء اسکردو پر عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ اجلاس کے اعلامیے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، انجمنوں، کمیٹیوں، طلباء تنطیموں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree