گلگت بلتستان میں نیب کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا، ایم ایل اے ڈاکٹرحاجی رضوان

28 ستمبر 2016

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء و رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹرحاجی رضوان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نیب کو کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے، کرپشن کے متعدد کیسز پر تاحال کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی جس کے باعث اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے، اب تک کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا ہے۔ تعمیرات عامہ میں اثر و رسوخ استعمال کر کے بااثر افراد اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، موجودہ حکومت نے اب تک اپنی طرف سے کوئی اے ڈی پی نہیں رکھی۔ موجودہ حکومت پی پی دور کی اے ڈی پی پر کام کر رہی ہے۔ ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے من پسند افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان پالیسی کی باتیں کرتے نہیں تھکتے لیکن ابھی تک کوئی موثر پالیسی سامنے لانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا اب حکمرانوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لا کر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ دنیا ہو گی۔ مسائل کو نظرانداز کرنے کی روش ترک نہیں کی گئی عوام ان کا گھیرا تنگ کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree