میئر کوئٹہ سٹی کا مسائل حل کرنے کا وعدہ،پاسداری کی امید رکھتے ہیں،کونسلر کربلائی عباس علی

05 مئی 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں پارٹی کے رکن اور کونسلر کربلائی عباس علی نے میئر کوئٹہ سٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میئر کوئٹہ سٹی کو اپنے علاقے میں دورے کی دعوت دی ، وہ ہمارے دعوت پر ہمارے علاقے میں آئے اور انہوں نے وارڈ نمبر دس کا دورہ کیا۔ ہم میئر کوئٹہ سٹی کے نہایت شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنے مصروفیات سے وقت نکالا اور اپنا قیمتی وقت ہمیں دے کر ہمارے علاقے کا دورا کیا۔ بیان میں کونسلر کربلائی عباس علی نے کہا کہ میں نے وارڈ نمبر دس کے دورے کے دوران میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ صاحب سے علاقے کے مسائل کا تذکرہ کیا اور انہیں مختلف مقامات دکھائے جہاں پر ہمیں مسائل اور مشکلات کا سامنا تھا اور اُن سے اِن مسائل کو جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا ، شفا خانہ صاحب الزمان کے قریب نالیوں کا مسئلہ بھی ان کے زیر نظر لیا گیا اور انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد ہی اس مسئلے کو بھی حل کر دیا جائے گا، ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ میئر کوئٹہ سٹی اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہمارے مسائل جلد از جلد حل کرائیں گے۔ کونسلر کربلائی عباس نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے مسائل حل ہونے کو ہیں اور ہم نے قوم کی خدمت کا جوعزم کیا تھا وہ آج بھی برقرار ہے ۔ ہمارے ارادے ہمیں ہمارے منزل تک پہنچا دیں گے۔ کونسلر کربلائی عباس نے اپنے بیان میں کیسکو مری آباد برانچ کے اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کیسکو کے اہلکار سرکاری ملازمین ہونے کے باوجود قانون کے دائرے سے باہر کام کررتے ہیں، ہمارے پارٹی کے ایم پی اے جناب آغا رضا نے ہمارے علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس لگوائے تھے، ہم نے عوام کے لئے انہیں لگوایا ،مگر مری آباد کیسکو کے ایس ڈی او نے اپنے طاقت کا ناجائز استعمال کیا اور ایس ڈی او کے حکم پر کیسکو کے اہلکاروں نے بغیرکسی نوٹس کے اور غیر قانونی طور پر ہمارے علاقوں سے تمام لائٹوں کو اتار کر ان پر قبضہ کر لیا جو کہ ایک غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔ سرکاری عہدہ عوام کے خدمت کیلئے لیا جاتا ہے مگر بعض افراد اسے تخت بادشاہی سے منسوب کرتے ہیں اور اپنی منمانیوں سے بعض نہیں آتے۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کیسکو کے ہیڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ مری آباد برانچ کے ایس ڈی او کی آمرانہ حرکات کا نوٹس لے اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree