منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے، کونسلرمحمد مہدی

10 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلرمحمد مہدی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی اور اسکے استعمال کے روک تھام میں حکومت اور اس کام کیلئے مقرر ادارے سستی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں سر مہرہ پائی جاتی ہے ۔ لوگ آنکھیں بند کر کے اپنے معاملات زندگی چلا رہے ہیں انہیں کسی کی پرواہ نہیں۔ وہ لوگ جو چند پیسوں کی خاطر منشیات فروخت کرتے ہیں اور لوگوں کو ان نشہ آور اشیاء کے عادی بناتے ہیں، جسکی وجہ سے پورا خاندان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے ،وہ افراد سزا کے مستحق ہے ان کے خلاف کاروائی تیز ہونی چاہیے، مگر ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہیں. بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی فروخت ایک غیر قانونی کام ہے جس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہیں ۔ منشیات کے عام ہونے سے کافی لوگ اس لعنت کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ کہیں لوگوں کے زندگیوں کی بربادی کی وجہ بن رہی ہے.حکومت کو چاہیے کہ جہاں حہاں سے ڈرگ مافیا اندرون ملک منشیات کے سپلائی میں ملوث ہیں یا بارڈر کے اس پار سے منشیات وطن عزیز میں داخل ہورہے ہیں۔ ان کی روک تھام کے لیے مثبت اقدامات کریں۔


محمد مہدی نے مزید کہا کہ غلیظ کاروبار سے وابسطہ افراد دوسروں کی زندگیاں برباد کررہے ہیں، اسکے علاوہ وہ افراد جو منشیات کے لین دین میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں وہ بھی ان تمام افراد کے بربادی کے ذمہ دار ہے. اور جو افراد اپنا جیب بھرنے کیلئے اس کی سمگلنگ کرتے ہیں ان انسانیت کے دشمنوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا. بیان کے آخر میں مائیلو شہید ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کی گیا جو تن تنہا منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجہ کے لیے شب و روز مگن ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس کاروبار میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے قانون کے حوالے کریں تاکہ ہمارا معاشرہ ایک صاف اور مثالی معاشرہ کہلانے کے قابل ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree