حکومت کی ترجیح عام انسان ، محروم شہری نہیں بلکہ نمائشی کارنامے ہیں، علامہ ولایت جعفری

03 جولائی 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ حکومتوں کے بیڈ گورننس ، بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کے مقدر میں صرف لوڈ شیڈنگ ، غربت ، مہنگائی ، علا ج معالجے سے محرومی، جہالت اور مستقبل کے سہانے خواب سیاسی وعدوں، راہداریوں کے خواب ہی لکھے ہیں۔ لوڈشیڈنگ جسے مسلم لیگ ن اور خاص طور پر میاں شہباز شریف نے چھ ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکا تو نام بدل لوں گا۔ لیکن دونوں وعدے پورے نہیں ہوئے۔ کیونکہ ہماری سیاست نا م ہے جھوٹے وعدوں کا ، عوام کو بے وقوف بنانے کا ۔ بے شک ساری حکومتی ترجیحات منصوبوں اور پالیسیوں کا جائزہ لے اس میں عام شہری ، عوام کہیں نظر نہیں آئیں گے سوائے تقریروں کے، پبلیسٹی کے اور نمائشی کاموں کے ۔ آج بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ہزاروں سکولوں میں نہ استاد پورے ہیں ، نہ بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مشینیں خراب ، دوائیاں ختم اور ڈاکڑ سرد مہر ہیں۔ ہزاروں مریض بے بسی کے عالم میں دھکے کھاتے اور علاج سے محروم نظر آتے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ سارے پاکستان کے وسائل ایک دو شہروں پر لگا دیے جائیں۔ قوم جاہل رہے، کروڑوں بچے تعلیم کی روشنی سے محروم رہے، کروڑوں کو علاج معالجہ میسر نہ ہو۔ کروڑوں کو پینے کا پانی نہ ملے اور لوگوں سے دو وقت کی روٹی چین کر اربوں روپے میڑوبس پر لگا دیے جائیں اور ہزاروں ٹھنڈی ٹھار بسیں مہیا کرکے پبلیسٹی کے پہاڑ کھڑے کر دیے جائیں۔ حکومت کی ترجیح عام انسان محروم شہری اور جمہور نہیں بلکہ نمائشی کارنامے ہیں۔ جن کی چمک سے ووٹ حاصل کیے جا سکیں۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین سرکی روڈ پر ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے دلی غم ، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree