یوسی جعفرطیارکے عوام نے خیمے کو ووٹ دینے کا ارادہ کرکے علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کافیصلہ کرلیا ہے، نامزدچیئرمین جعفرالحسن

21 نومبر 2015

وحدت نیوز(کراچی) جمہوریت معاشرے کا حسن ہے،کرپٹ اور دہشت گرد عناصرنے سیاسی نظام کو تباہ وبربادکردیا،بلدیاتی الیکشن سیاسی فرعونوں سے نجات کا بہترین موقع ہے، محدوداختیارات کے باوجود اہلیان یوسی جعفرطیارکے بنیادی مسائل کے حل کیلئے شب و روز کوشاں رہیں گے، 5دسمبرکویوسی جعفرطیارکے عوام نے خیمے کو ووٹ دینے کا ارادہ کرکے علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کافیصلہ کرلیا ہے، ان خیالات کا اظہاریونین کمیٹی 11جعفرطیارسے مجلس وحدت مسلمین کے نامزدامیدواربرائے چیئرمین جعفرالحسن نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ شیخ صلاح الدین ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، شیعہ علماء کونسل ضلع ملیرصدرآفتاب مرزا، نامزدوائس چیئرمین عارف رضا ، نامزدکونسلرزمختارحسین ، اسد علی زیدی،شہباز علی ، ممتاز مہدی اور عظیم پریانی بھی موجود تھے۔

جعفرالحسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے عوام کو لائق، معتدل، قابل اور جوان مقامی قیادت سے متعارف کروادیا ہے، جن کا ماضی و حال بے داغ اور مستقبل عوامی خدمت کے جذبے سے روشن ہے، اہلیان یوسی جعفرطیار نے گذشتہ دس برس انتہائی مشکلات ،زبوں حالی اور کسم پرسی کے عالم میں گذارے ہیں ،گذشتہ الیکشن میں ذبردستی منتخب ہونے والے سیاسی نمائندوں نے تعصب اور اقرباء پروری کو فوقیت دیتے ہوئے اس حلقے کے عوام کو پتھروں کے دور میں بھیج دیا، سیوریج کے نظام کی زبوں حالی، سڑکوں کی خستگی اور گندگی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا دوبرکردیا ہے، انشاء اللہ 5دسمبر کا سورج یوسی جعفرطیارکیلئے تبدیلی کی نویدلیکر طلوع ہوگا



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree