کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکلاکردیا ہے، اعجاز ممنائی

29 اگست 2015

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کے بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جس میں حکمرانوں کا بڑا ہاتھ ہے اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ آج کرپشن نہ کرتیں تو پاکستان دنیا کے ترقی پذیر ملکوں میں شمار ہوتا پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی وہ جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے خلاف چلنے والی مہم سے اختلاف کر رہی ہیں اور جھگڑا کرنے کے لیے تیار ہو رہی ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جماعتیں ملک کی دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ہم نے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں جب کہ بھٹو خاندان نے اقتدار کی خاطر جان کا نذرانہ دیا اب اس پر سیاست کرنا جہالت ہے اب عوام ان کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہیں کریگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree