علامہ حسن ہمدانی نے ایم ڈبلیوایم ضلع لاہورکی23رکنی کابینہ کااعلان کردیا، علامہ مبارک موسوی نے حلف لیا

22 مارچ 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکریٹریٹ میں ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے23نامزد اراکین کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں نو منتخب ضلعی ارکان سمیت صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس نقوی نے شرکت کی، اجلاس سے علامہ مبارک موسوی، برادر، اسد عباس نقوی اور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ منظم انسان زمانہ شناس ہوتا ہے اور زمانے سے آگے ہوتا ہے جیسا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے آج سے 40 سال پہلے اسرائیل کا جھنڈا جلایا اور اُس زمانے میں امت مسلمہ کو یہ پیغام دے دیا کہ مسلمانوں کا دشمن کون ہے یعنی زمانہ شناس انسان دشمن شناس ہوتا ہے ایک تنظیمی آدمی کیلئے زمانہ شناس ہونا لازم ہے۔

مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات برادر اسد عباس نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک تنظیمی انسان اور غیر تنظیمی انسان کو شیطان مختلف زاویے سے ورغلاتا ہے عام انسان کو شیطان فحاشی اور واجب احکاماتِ خداوندی کو ترک کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ ایک تنظیمی انسان کو شیطان ان غیر شرعی اعمال کا مرتکب نہیں بنا سکتا لہذا تنظیمی افراد کو ورغلانے کیلئے شیطان اِن کے اندر میں پیدا کر دیتا ہے اور جب کسی تنظیمی شخص کے اندر میں پیدا ہو جائے تو وہ نام و نمود کو کارِخداوندی کے مقابل ترجیح دینا شروع کر دیتا ہے اور اس وہم کا شکار ہو جاتا ہے کہ جو کام اِس نے کیا ہے کوئی دوسرا ایسا نہیں کر سکتا اب اس کی فعالیت قربت الہی (ج) کے بجائے زاتی نام و نمود بن جاتی ہے لہذا ایک تنظیمی عہدہ دار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اللہ سے انکساری  طلب کرے اور زاتی تشہیر سے بچنے کی کوشش کریں۔

علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے اجلاس میں حدیث پاک کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنا محاسبہ نہ کرے اس کا شمار مومنین میں نہیں ہو سکتا لہذا ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں تاکہ ہمارا شمار مومنین میں ہو اور منظم انداز میں ملت کی سر بلندی اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کر سکیں. اجلاس میں نو منتخب اراکین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ مبارک موسوی نے حلف لیا جبکہ ضلع لاہور کی کیبنٹ میں کارکنان کو ردج زیل زمہ داریاں سونپی گئیں۔

1: آغا نجم جعفری (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)
2: سید عباس شیرازی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)
3: سید سجیل شمسی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)
4: سید جاوید بخاری (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)
5: سید فصاحت بخاری ( سیکرٹری  مالیات )
6: سید علی رضا کاظمی (سیکرٹری شماریات)
8:  سید محمد رضا نقوی (سیکرٹری  روابط، تنظیم سازی)
9: سید علی رضا گیلانی (لیگل ایڈوائزر)
10: رانا کاظم علی (ڈپٹی سیکرٹری  تنظیم سازی)
11: مولانا مظہر حسین (ڈپٹی سیکرٹری  روابط)
12: سید ماجد محمود کاظمی (تحفظ عزاداری سیل)
13: مولانا اظہر صاحب (سیکرٹری  تربیت)
14: سید سجاد نقوی (سیکرٹری وحدت یوتھ)
15: برادر رضا خان (کوآرڈینیٹر گلبرگ ٹاؤن)
16: برادر حسین ناصر (سیکرٹری  فلاح و بہبود)
17: سید علی نوید، سید زیشان حیدر (سیکرٹری  فار سوشل میڈیا)
18: برادر علی عمار ( دعا کمیٹی)
19: برادر سید زین زیدی (کوآرڈینیٹر نشتر ٹاؤن)
20: برادر زوالفقار (کوآرڈینیٹر کنٹونمنٹ بورڈ)
21: ڈاکٹر مجتبی (کوآرڈینیٹر اقبال ٹاؤن)
22: برادر اخلاق جعفری (داتا گنج بخش ٹاؤن)
23: اسد علی (اطلاعات)
مجلس وحدت مسلمین اطلاعات ضلع لاہور



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree