چوہدری نثار کا 2روز میں چوتھی بار علامہ ناصر عباس سے رابطہ، دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست

27 اگست 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے دو روز میں مسلسل چوتھی بار رابطہ کیا ہے اور 2 ستمبر کو وزیراعلٰی ہاوس لاہور کے باہر دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو مسلسل یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ان کے مطالبات پر عمل درآمد ہو جائے گا، تاہم کچھ مزید وقت درکار ہے، لہٰذا وہ اپنے دھرنے کا اعلان واپس لے لیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ اس پر دو سو فیصد متفق ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام مطالبات آئینی و قانونی ہیں۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ 2 سمبر کو ہر صورت دھرنا دیا جائیگا، تاہم اگر مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو وہ اپنا اعلان واپس لے لیں گے۔ یاد رہے کہ سات اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے 2 سمبر کو وزیراعلٰی پنجاب ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree