بھوک ہڑتال کا پندرہواں روز ، ملک بھر سے سینکڑوں قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

27 مئی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنی بھوک ہڑتال کے پندرویں روز ایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی کیمپ میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے حکومت کی دانستہ لاتعلقی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔جمہوریت کا ہر وقت راگ الاپنے والے حکمرانوں کو وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاوس سے ایک کلومیٹر مسافت پر گزشتہ پندرہ دنوں سے ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت کا لگا ہوا بھوک ہرتالی کیمپ کیوں دکھائی نہیں دے رہا۔حکومت کی طرف سے ملت تشیع کے ساتھ یہ غیر منصفانہ طرز عمل حکومت کے متعصبانہ رویہ کی دلالت کرتا ہے۔حکومت کو واضح کرنا ہو گا کہ ہمیں مسلسل نظر انداز کر کے وہ کن قوتوں کو خوش کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے سینکڑوں قافلے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔اگر ان ریلیوں کا رُخ اسلام آباد کی طرف ہو گیا تو پھر واپسی آسانی سے نہیں ہو گی۔ ہماری کوشش ہے ہم اپنے مطالبات کو پرامن انداز میں منوائیں۔انہوں نے کہا کہ محب وطن جماعتوں کو تصادم کی راہ پر اکسانے کے لیے مشتعل کرنا نون لیگ کا پرانا ہتھیار ہے۔ہمیں اس طرح کی چالوں میں نہیں الجھایا جا سکتا۔

علامہ ناصر عباس نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قوم کو قائد و اقبال کا وہ پاکستان واپس کیا جائے جس کا انہوں نے خواب دیکھا اور جس کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی دی گئی حکمرانوں کی تباہ کن پالیسیوں نے اس ملک کو طالبان اور انتہاپسندوں کا ملک بنا کر رکھ دیا ہے۔آرمی چیف اس ملک سے ان ملک دشمن عناصر کا مکمل صفایا کریں۔انہوں نے کہا ملک کے تمام سول و عسکری اداروں سے ان کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے جواداروں کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے ہم نے کراچی میں بھی آواز حق بلند کی ہے ۔یہاں بھی مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ مل کر ظلم و بربریت کے خلاف ملک کر جدوجہد کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree