وزیراعظم روزانہ بیان بدلنے کے بجائے پارلیمنٹ میں آکر الزامات کا سامنا کریں، علامہ ناصرعباس جعفری

06 مئی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کئے جانے والی ٹی او آرز کو مسترد کیا جانا حکومتی بدنیتی کا برملا اظہار ہے۔ حکومت احتساب کے عمل سے کترا رہی ہے۔ پاکستانی عوام پانامہ لیکس کے کرداروں کو بےنقاب کرکے دم لے گی۔ قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں کو ہر حال میں انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض ٹولہ عوامی طاقت سے منتخب نہیں ہوا بلکہ چور دروازے سے اقتدار میں آیا ہے۔ عوام پر ان کی حقیقت آشکار ہوچکی ہے۔ ان عناصر کا کڑا محاسبہ اور لوٹی ہوئی رقم کی واپس منتقلی کے سوا کوئی دوسرا آپشن پاکستان کے عوام کے لیے قابل قبول نہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربرا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم روزانہ بیان بدلنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر الزامات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے کی دعویدار ہے تو دوسری طرف اپنے کاروبار دنیا کے دوسرے ممالک میں پھیلا رکھے ہیں۔ حکومت کا یہ عمل نہ صرف عوامی بےچینی میں اضافے کا باعث ہے بلکہ پاکستان پر سے دیگر اقوام کے اعتماد کو بھی زائل کر رہا ہے۔ حکومتی مشینری اور وسائل کو اقتدار کی بقاء کے لئے بےدریغ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی بیس کروڑ عوام تعلیم، صحت، روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کے حصول کے لئے خوار و پریشانی کا شکار ہے۔ نواز حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ خود کو احتساب کے لئے باوقار طریقے سے عوام کے سامنے پیش کر دے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree