عالم اسلام کو تنزلی کا شکار کرنے کیلئے یہود و نصاری کی طرف سے مسلط بھرپور سرد جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

05 مئی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو تنزلی کا شکار کرنے کے لیے یہود و نصاری کی طرف سے مسلط بھرپور سرد جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔اب مسلم ممالک کے فیصلے کا وقت آ گیا کہ وہ عالم اسلام کا دفاع کرتے ہیں پا پھر صیہونی مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں۔مسلمان حکمرانوں کے امت مسلمہ کے لیے کیے جانے والے اقدامات ان کے کردار اور نظریات کو پرکھنے کے لیے کافی ہیں۔ اسلام دشمن طاقتوں نے اسلامی تشخص ،تعلیمات اور عقائد کو مسخ کرنے کے لیے القاعدہ، داعش اور النصرہ کی شکل میں جہادی گروہوں کی تشکیل کی جن کے غیر انسانی افعال اقوام عالم کے سامنے اسلامی تعلیمات کی تضحیک کا باعث بنے۔ جس کے پس پردہ صیہونی ایجنٹوں کی کارستانیاں کارفرما ہیں تاکہ دین اسلام کے خلاف عالمی سطح پر نفرت پیدا کی جا سکے۔ عالم اسلام کے مقابلے میں کل کفر یکجا ہے لیکن ہم سازشوں کا شکارہو کر تفرقوں میں الجھے ہوئے ہیں۔عالم اسلام کو اس کا ادراک کرتے ہوئے باطل قوتوں کے مقابلے میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔عالم اسلام کی اقتصادی خوشحالی،ملی وحدت،اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ اورملکی دفاع کے لیے مسلم ممالک پر مشتمل ایک موثر پلیٹ فارم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم اس حقیقت کو سمجھنا ہو گا کہ فلسطین، عراق، شام،یمن، بحرین، لبیا، کشمیر سمیت پوری دنیا میں صرف مسلمان ممالک ہی انتشار اور خستہ حالی کا شکار کیوں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree