امام خمینی ؒکی قیادت میں رونماہونے والااسلامی انقلاب آج سرحدی رکاوٹوں کو توڑتا ہوانیل تا کاشغرتک پھیل چکا ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

11 فروری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی 37ویں سالگرہ کے موقع پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ صدی کے عظیم الشان انقلاب کی کامیابی کے سینتیس برس مکمل ہونے پرملت اسلامیہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتاہوں،امام خمینی ؒکی قیادت میں رونماہونے والااسلامی انقلاب آج سرحدوں کی رکاوٹوں کو توڑتا ہوانیل تا کاشغرتک پھیل چکا ہے،اس انقلاب نے راستے میں حائل تمام تر مصائب ومشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے، استعماری قوتوں کی سنگین سازشیں ، صدام ملعون کی مسلط کردہ جنگ،داخلی منافقین کے حملوں کے باوجود یہ انقلاب روز بروز توانا صورت میں پروان چڑھ رہا ہے،امام خمینی ؒکے بوئے ہوئے بیج کی آبیاری لاکھوں شہداءنے اپنے پاکیزہ لہو سے کی،اس انقلاب کو ولی امرمسلمین جہاں امام خامنہ ای نے اسی طرح محفوظ رکھا جیسا امام خمینی ؒ چھوڑ کر گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان نہ صرف سرحدی حد تک ملحق ہے بلکہ نظریاتی طور پر مربوط اور ملحق ہے۔ پاکستان ایران کا نظریاتی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہے جو امریکہ اور دیگر اسلام دشمن طاقتوں کے لیے قابل برداشت نہیں،پاکستان کو ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ایران پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے باہر نکلنے میں باآسانی اورسستی مدد فراہم کرسکتا ہے، پاکستان کی سابقہ خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے اور اس میں سب سے زیادہ ہاتھ امریکہ کا ہے۔ پاکستان کو خارجہ پالیسی میں تبدیلی کر کے واضح پالیسی بنانی چاہیئے اور سات سمندر پار ممالک کو گلے سے لگانے کی بجائے ان اسلامی ممالک کے ساتھ روابط بڑھانا چاہیئے جو پاکستان کے حقیقی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا کے سامنے واضح کر دیا کہ امریکہ سے مدمقابل رہ کر ہی ملت اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ پاکستان کو بھی اپنے پاوں پر کھڑا ہو کر جامع پالیسی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے اور پاکستان کے حقیقی دوست جیسے ایران، چین، افغانستان اور دیگر اسلامی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree