شاعرمشرق علامہ اقبال کے فرزند جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی رحلت،علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس

08 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف قانون دان،شاعر مشرق اور دو قومی نظریئے کے خالق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون و انصاف کی پاسداری کے لیے مرحوم کی گراں قدر خدمات لائق تحسین ہیں۔مرحوم نے نہ صرف قانون دان کی حیثیت سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا بلکہ تحریر و تحقیق کے حوالے سے بھی آپ ایک معتبر نام تھے۔آپ کی تصانیف علم کے متلاشی افراد کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔آپ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور شوکت خانم میں زیرعلاج تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ 5 اکتوبر 1924ء کو پیدا ہونے والے جاوید اقبال نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1954ء میں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور 1956ء میں بار ایٹ لاء ہوئے۔ 1961ء میں امریکی حکومت کی دعوت پر وہاں کی اعلٰی ترین درس گاہوں میں ’’اقوام متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree