علامہ راجہ ناصرعباس کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات،شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی اور تفتان بارڈرایشوپربات چیت

07 فروری 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،مرکزسیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ،سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ اقبال بہشتی،شریک تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال اور خصوصاََ ملت جعفریہ کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو ملک بھر میں ہراساں کیا جارہا ہے،شیعہ مسنگ پرسنز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء اور پڑھے لکھے پرامن نوجوانان گذشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں،ان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے،انہوں نے پاراچنار اور پنجاب میں دہشتگردی کی تازہ لہر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے محب وطن عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے قربانیاں دیں افسوس ہے کہ اس محب وطن قوم کو الٹا ہراساں کیا جا رہا ہے،پاراچنار ،ہنگو ،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،بلوچستان خصوصاََ تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات سے بھی وفاقی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا گیا،وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے تمام مسائل پر جلد پیش رفت کی یقین دہانی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree