کراچی، امام بارگاہ دھماکے میں شہید ہونیوالے 13 سالہ فراز کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفرنقوی کی زیر اقتداءادا

19 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا میں گزشتہ روز امام بارگاہ در عباسؑ پر دستی بم حملے میں شہید ہونے والے کمسن عزادار فراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 ایف سی ایریا میں ارم بیکری کے پاس امام بارگاہ در عباس (ع) میں گزشتہ شب خواتین کی مجلس ہو رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشتگرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا فراز ولد بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔ شہید فراز کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی، جس میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، ظہیر حیدر، سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بعد ازاں شہید فراز کا جسد خاکی وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے لے جایا گیا، جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے شہید کی تلقین پڑھائی اور بعد ازاں مصائب اہلبیتؑ بیان کئے۔ واضح رہے کہ اس سانحہ کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی العالمی عافیہ صدیقی بریگیڈ نے قبول کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree