علامہ عارف حسینی اور مولانا عبدالستارنیازی کے مشن کی تکمیل کیلئےجے یوپی اور ایم ڈبلیوایم متحد ہیں ، پیرانصرفرید چشتی

10 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)پیر انصرفرید چشتی نے کہا کہ  پاکستان کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئےمعتدل شیعہ سنی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، وطن عزیز تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے، شیعہ سنی عوام متحد ہوکرافواج پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں،اس سرزمین پر شیعہ بھی مظلوم ہیں اور سنی بھی ، علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں استعمار مخالف قائد تھے، انہوں نے ضیائی آمریت کا مقابلہ جواں مردی اور شجاعت سے کیا،علامہ عارف حسین الحسینی اور مولانا عبدالستارخان نیازی کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور جمیعت علمائے پاکستان متحد ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree