ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے، تہور حیدری

18 مئی 2015
ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے، تہور حیدری

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے لاہور میں یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے۔ 16 مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی، اسرائیل کے قیام سے آج تلک امریکہ و اس کے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں، امریکی مظالم کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید علامہ عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے آج بھی انسانیت کے خلاف امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جبکہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ویت نام جنگ کے دوران برسائے جانے والے کیمیائی بموں کے مہلک اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree