بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کے داعی علامہ مرزایوسف حسین ضمانت پر رہا

22 نومبر 2016

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزایوسف حسین کی ضمانت منظور کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق علامہ مرزایوسف حسین کو پچاس ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض رہاکرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، دوہفتے قبل بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کے داعی علامہ مرزایوسف حسین کوسکیورٹی اہلکاروں نے رات گئے ان کی رہائش گاہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کراچی سے گرفتار کیا تھا، ان پر  شہید خرم زکی کے جلوس جنازہ کے موقع پراشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر مسلسل آواز احتجاج بلند کی ، احتجاجی مظاہرے ، پریس کانفرنس اوراعلیٰ حکومتی وعسکری شخصیات سے ملاقاتوں میں علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز حراست کی مزمت کی گئی بالآخر عدالت انہیں ضمانت پر رہا کرنے پر مجبور ہوئی۔ان کی جیل سے رہائی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین سپریم کونسل علامہ شیخ صلاح الدین، ڈویژںل رہنما میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر ساجدی ودیگر بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree