ایم ڈبلیوایم ضلع رحیم یار خان کے تحت پیام کربلا کانفرنس کا انعقاد، شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

28 ستمبر 2016

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین  ضلع رحیم یار خان  کے زیر اہتمام پیام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ضلع بھر سے علما و ذاکرین ،بانیان و مہتممین جلوس و مجالس عزا  ، ماتمی دستوں کے سالار و نوحہ خوان ،  سمیت عمائدین ملت جعفریہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، کانفرنس سے علامہ اقتدار حسین نقوی ، ،مولانا عاشق حسین علوی ، ذاکر اقبال ناصر چانڈیہ ، سید غلام شبیر بخاری ،مولانا مجاہد حسین، اهل سنت برادران کی  نمائندگی کرتے ہوے حافظ ریاض نوری ممبر ضلعی امن کمیٹی  و دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ  فلسفہ شہادت امام حسین کا ہم سے تقاضا یہ ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ کر حق کا ساتھ دیں ، مشترکہ طور پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اتحاد و وحدت کا دامن تھام کر ہر اس رکاوٹ کو عبور کریں گے جو ایام محرم میں عزاداری کو روکنے کے لئیے اٹھائی گئے ، دریں اثنا کانفرنس میں شیعہ علما کونسل کے سابق ضلعی رہنما و ممبر ضلعی امن کمیٹی مجید حسن زیدی ایڈووکیٹ نے اپنے خصوصی خطاب میں  ڈپٹی صوبائی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی کی ملت کے لئیے خدمات کو سراہتے ہوۓ  مجلس وحدت مسلمین میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت  کا اعلان کیا  ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree