The Latest

وحدت نیوز(ڈیرہ غازیخان) وحدت یوتھ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا دو روزہ منجی بشریت ڈویژنل کنونشن امام بارگاہ جوہر علی وڈانی میں منعقد ہوا، کنونشن میں ڈویژن بھر کی تحصیلوں اور اضلاع کے صدور نے شرکت کی، دو روزہ کنونشن میں مختلف علمائے کرام نے خطابات کیے، کنونشن میں شب شہداء کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوسرے روز اکثریت رائے سے صفدر حسین کو نیا ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ لشکر اسلام لشکر ِ باطل پر غالب نظر آیا اور ان شاء اللہ خداوند سبحان وہ دن ہمیں دکھائے کہ لشکر اسلام تمام عالم کفر و طاغوت پر فتحیاب ہو ، آج اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا اور جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ  رکھا گیا اور جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے ۔ جس رُعب و دبدبے سے انتقام لیا گیا اس نے اسلام و مسلمین کی عظمت کو بحال کر دیا ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہر حال میں ظالم کا دشمن اور مظلوم کا ساتھی بنائے ۔ آمین ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران تین سالہ تنظیمی مدت کے اختتام پر نئ کوئٹہ علمدار روڈ کی نئی مسئولین کا انتخاب کیا جس میں محترمہ کنیز زہرا صدر جبکہ صائمہ بتول ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین علدار روڈ کی نائب صدر منٹخب ہوئین مرکزئ صدر دونوں ذمہ داران سے حلف لیا اور آئندہ تین مہینے میں بھرپور یونٹ سازی کرنے کی تاکید کی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی جانب سے صوبائی دفتر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ میں الوداعی ادعیہ ماہ رمضان  کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم معصومہ نقوی نے دعائیہ کلمات سے کیا اور دعا کے بعد سیرت آئمہ (اامام موسی کاظم علیہ السلام ) کے بارے میں درس دیا جبکہ علامہ مہدی کاظمی صاحب نے مفہوم دعائے جوشن کبیر اور صفات الہی کے بارے میں خواتین سے خطاب کیا ۔

اس نشست کے اختتام پر مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کی کابینہ کے تین سالہ مدت ختم ہونے پر  مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے نو منتخب صدر محترمہ مرضیہ صالحی اور نائب صدر محترمہ سکینہ علی سے حلف لیا محترمہ معصومہ نقوی نے نو منتخب مسئولین کو مبارکباد پیش کی

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا مقصد مسلمان کے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہےاور ایک مہینے میں ایسی تربیت حاصل کرنا ہے جس کا اثر سال کے باقی دنوں میں بھی نظر آئے، عید کا مقصد بے جا خوشی اور خرافات نہیں بلکہ یہ دن خدا کے شکر و عبادت اور اپنے خالق سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کادن ہے۔

 ان کا کہنا تھا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں پر خدا کی طرف سے یہ ذمہ داری عائد ہے کہ اپنی خوشیوں میں تمام عزیز و اقرباء ،دوست احباب کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب طبقے کا خیال رکھیں اپنی خوشیوں میں انھیں ہرگز نظر انداز مت کریں۔

 ان کا کہنا تھا اس وقت دنیا کے ہر درد دل رکھنے والے باضمیر مسلمان پر غم کی کیفیت طاری ہے فلسطین میں ہمارے مسلمان بہن بھائی اسرائیلی حارحیت کا نشانہ بنایاجا رہے ہیں ، ہزاروں معصوم بچوں کی شہادتوں سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق تمام امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے جس کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو باقی جسم بھی اس درد اور اذیت کو محسوس کرتا ہے فلسطینی ماوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید سادگی سے منائیں اور ان کے حق میں دعا کریں ان شاء اللہ کہ ظہور امام زمان عج کے ساتھ کل مستضعفین و مظلومین کو غلبہ و قوت عطا ہوگی ۔

وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم القدس کے موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم  وومن ونگ کا کہنا تھا کہ  روز قدس پورے عالم اسلام کا دن ہے ،قرآن کا دن ہے اسلامی حکومت اور اسلامی انقلاب کا دن ہے  اس سال کا یوم القدس اس لیے بھی اہم ترین ہے کہ غزہ میں حق و باطل کا میدان سجا ہوا ہے ، ایک طرف وقت کا یزید اسرائیل ہے جس کی درندگی ، سفاکیت اور اندوہناک مظالم کی انتہا ھے اور دوسری جانب فلسطینی عوام کا صبر ، حوصلہ اور ان کا خدا پر یقین محکم جس نے تمام عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے غزہ کے معصوم ننھے بچوں کی شہادتوں نے  درد دل رکھنے والی انسانیت کو لرزا دیا ہے  ۔

سات ماہ سے جاری اس غیر مساوی جنگ میں فلسطینیوں کے گھر تباہ ، سکول تباہ ، ہسپتال اڑا دیے گئے بھوک و پیاس سے ننھے بچے شہید ہو رہے ہیں ، زخمیوں کے علاج کے لیے نہ ہسپتال ہے نہ ادویات ، موسم کی شدت ہے اور سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں ایسے مظالم ہیں کہ جن کا بیان ممکن نہیں ہم اپنے مسلمان بہن بھائیوں بچوں کے لیے جو لر سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم سے نفرت کا اظہار کریں ، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ، قضیہ فلسطین کو نہ بھولیں اور ہمیشہ اس پر بات کرتے رہیں لھذا اس سال یوم القدس کی ریلی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں اور مظلومین فلسطین کی حمایت اور جنایت کار اسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار کر کے حق و باطل کے اس معرکے میں خود کو حق والوں کے ساتھ قرار دیں انہوں نے مزید کہا کہ  دشمن مذہب و مسلک اور قومی و لسانی تفرقے ایجاد کرکے اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کررہا ہے اب بھی وقت ہے کہ مسلمان ملتیں اور حکمران  ہوش میں آئیں اور اسلامی بیداری و آگاہی سے کام لے کرفلسطینی مجاہدین کے ساتھ اپنی حمایت و نصرت اور  پشت پناہی کا اعلان کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) جناب برادر کاظم علی وحدت یوتھ ونگ گلبرگ ٹاؤن لاہور کے صدر جبکہ برادر سید حسین زیدی نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر جناب راجہ مصطفی حیدر نے دونوں حلف لیا ۔

گلبرگ ٹاؤن لاہور کے جوانوں کے ساتھ ایک صمیمی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر جعفری  نے جوانوں سے گفتگو کی ۔گلبرگ ٹاؤن لاہور کے جوانوں نے راجہ مصطفی حیدر جعفری مرکزی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کی گفتگو سے متاثر ہوکر کئی سوالات کیے اوران کے جوابات لیے ۔ علمی نشست بہت ہی جاذب اور عمدہ تھی ۔

سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین  پنجاب ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور ، برادر نقی حیدر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور بھی اس نشست میں موجود تھے ۔ نشست کے آخر میں کثرت رائے سے برادر کاظم علی کو صدر جبکہ سید حسین زیدی کو نائب صدر وحدت یوتھ ونگ گلبرگ ٹاؤن ضلع لاہور منتخب کرلیا گیا ۔ جن سے مرکزی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر نے حلف لیا ۔ اور دونوں کو مبارک باد اور ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر جناب راجہ مصطفی حیدر جعفری کی اپنے وفد کے ہمراہ اندرون شہر لاہور موری گیٹ کی معروف قدیمی امام بارگاہ دربار حسین علیہ السلام آمد ۔ وحدت یوتھ ونگ کے وفد کی اندرون شہر موری گیٹ کی مشہور قدیمی تاریخی امام بارگاہ دربار حسین (ع) میں مجلس عزاء میں شرکت  مجلس عزاء کے بعد مقامی معروف عزادار تاثیر شاہ اور سندر شاہ سے ملاقات اور وحدت یوتھ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

جناب حجت الاسلام و المسلمین راجہ مصطفی حیدر جعفری نے مقامی عزاداروں سے ایک نشت کی جس میں وحدت یوتھ کی فعالیت اور پیشرفت پر گفتگو ہوئی اور اس بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقامی اندرون شہر کے عزاداروں نے وحدت یوتھ ونگ کے پروگراموں اور فعالیت کو سن کر بڑی دلچسپی کا اظہار کیا اور کافی دیر سوال وجواب کا سیشن  چلتا رہا ۔ نشست کے آخر پر مقامی عزاداروں  نے گروپ سیشن فوٹو بنوایا اور کہا اس طرح کی مزید نشستوں کی علاقے میں ضرورت ہے ۔ان شاءاللہ دوبارہ بھر پور فعالیت کے بعد اس جگہ دوباہ ایک نشست کا اہتمام کیاجائے گا ۔جس میں موری گیٹ اندرون شہر لاہور میں باقاعدہ وحدت یوتھ ونگ کا قیام عمل لایا جائے گا ۔ان شاءاللہ ۔

راجہ مصطفی حیدر جعفری کی گفتگو اتنی مدلل اور جاذب تھی کی مقامی مومنین کافی حد تک مطمئن نظر آئے ۔ بس ایک موقعہ چاہا کہ اس پر مزید مشاورت کرلیں تو ان شاءاللہ اگلے وزٹ پر باقاعدہ وحدت یوتھ ونگ کا یونٹ تشکیل دیا جائے گا۔ان شاءاللہ

جناب رانا کاظم علی ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب نقی حیدر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ ضلع لاہور بھی مرکزی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام علامہ اقبال ٹاؤن واقع حویلی میجر شاہ ، ٹھوکر نیاز بیگ میں  ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں مقامی ٹاؤن کے جوان کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ جناب راجہ مصطفی حیدر جعفری مرکزی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ جناب رانا کاظم علی ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ ضلعی صدر عزاداری کونسل ضلع لاہور ، جناب نقی حیدر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین وحدت یوتھ ونگ ضلع لاہور ، جناب ذیشان حیدر ضلعی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ ضلع لاہور طور مبصر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ تقریب میں جوانوں کی  اکثریت سے حیدر کھارا کو صدر جبکہ سید وسیم شاہ کو نائب صدر علامہ اقبال ٹاؤن منتخب کرلیا گیا ۔ جناب راجہ مصطفی حیدر مرکزی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان وحدت یوتھ ونگ نے ان سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر جناب علامہ راجہ مصطفی حیدر کی لاہور کے وحدت یوتھ کے ہمراہ مرکزی جلوس عزاء بمناسبت شہادت مولا امیرالمومنین امام علی علیہ السلام لاہور میں شرکت ۔ جلوس میں شامل عزاداروں سے ملاقاتیں ۔ 8 محرم الحرام کے بانی سندر شاہ سے ملاقات ۔

جعفریہ کالونی میں مرکزی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ جناب راجہ مصطفی اور دیگر یوتھ کے برادران کے لئے افطار اور نذرونیاز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جہاں جعفریہ کالونی کے آغا باقر، علی عامر اور عزاداری ونگ لاہور کے صدر جناب فخر حسنین رضوی سے ملاقات کی گئی ۔ اس ملاقات میں ملکی حالات اور سیاسی صورتحال کے علاؤہ جوانوں کی عمومی تربیت کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔ راجہ مصطفی حیدر کے ہمراہ جناب نقی حیدر صدر وحدت یوتھ لاہور اور رانا کاظم علی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ہمراہ تھے ۔

Page 1 of 117

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree