Print this page

مودی کی دھمکیاں قابل مذمت،پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،شیخ احمد نوری واراکین جی بی کونسل

30 April 2025

وحدت نیوز(گلگت)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ اور دیگر ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری ،سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن ،اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔عالمی اداروں سے پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان کے برعکس بھارت ہمیشہ دہشتگردی میں ملوث رہا ہے اور اس کو فروغ بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی دھمکیاں قابل مذمت،پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ہر پاکستانی مادرِ وطن کے دفاع میں اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ملک نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیار ہے،بھارتی حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔بھارت پاکستان کو مختلف دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پاکستانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔پاکستانی قوم اور ریاست اپنی خودمختاری، سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree