Print this page

گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت دینے کا وزیر اعظم پاکستان کااعلان محرومیوں کے خاتمے اور حقوق کی فراہمی کیطرف اہم قدم ہے،محمد کاظم میثم

01 November 2020

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف حلقہ دو کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت دینے کا وزیراعظم پاکستان کی طرف سےاعلان محرومیوں کے خاتمے اور حقوق کی فراہمی کی طرف اہم قدم ہے۔ گلگت بلتستان کی محروم و محکوم عوام اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی جانب سے باربار مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کی طرف اس اہم فیصلے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو جلد عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree