Print this page

قوم کے مذہبی و قومی اثاثوں پر قبضہ گیری کی اجازت نہیں دینگے، ارباب لیاقت ہزارہ

29 April 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے انتظامیہ کی جانب سے علمدار روڈ پر واقع قومی و مذہبی املاک کی دکانوں کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو قوم کے اثاثوں کی قبضہ گیری کی اجات ہرگز نہیں دیں گے۔ پاکستان میں چوری چھپے کارروائی کرنے کا جو رواج پروان چڑھ رہا ہے، یہ نہ صرف نئے تنازعات جنم دے گا بلکہ حکومت اور عوام کے درمیان دوریوں میں مزید اضافہ کرے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے علمدار روڈ پر واقع تاریخی عمارات جن میں جامعہ امام صادق علیہ السلام، ہزارہ عیدگاہ اور تنظیم نسل نو اسکول شامل ہیں، کو قانونی طور پر الاٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی فلاح کیلئے ان مقامات کا مثبت استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم متروکہ وقف املاک کی جانب سے ان قومی و مذہبی عمارات کو قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عام انتخابات میں ہمیں بدترین دھاندلی کے ذریعے نمائندگی سے محروم کیا گیا، اور اب ہمارے قومی و مذہبی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑنا جانتے ہیں۔ کسی بھی شخص کو ہمارے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ہر میدان میں ان مظالم کا مقابلہ کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree