Print this page

مبلغِ دین، عاشقِ اہل بیتؑ مولانا سجاد حیدر قمی کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم قائدین کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

02 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی و دیگر قائدین نے مبلغِ دین، عاشقِ اہل بیتؑحجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سجاد حیدر قمی کی رحلت پر دلی افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں قائدین نے کہا کہ مرحوم کی زندگی دینِ مبین اسلام کی تبلیغ، فکری بیداری اور مکتبِ اہل بیتؑ کے پیغام کو عام کرنے میں گزری۔ ان کا کردار، اندازِ تبلیغ، اخلاص اور للّٰہیت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ان کی علمی و تبلیغی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ معصومینؑ میں بلند مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree