Print this page

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑےبھائی کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، یہ المناک واقعہ انسانیت سوز اور قابلِ مذمت ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

09 March 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مزمتی بیان میں کہا کہ میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ المناک واقعہ انسانیت سوز اور قابلِ مذمت ہے۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔‏ریاست کی اولین ذمہ داری اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور ایسے واقعات کا تدارک کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی اور خاندان اس طرح کے صدمے سے دوچار نہ ہو۔‏میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree