Print this page

یوکرینی صدرکی امریکی صدر کے سامنے تذلیل واضح پیغام ہے کہ جب کوئی قوم اپنی خودمختاری کا سودا کر لیتی ہے، تو عالمی طاقتیں اسے روندھنے میں دیر نہیں کرتیں،علامہ راجہ ناصرعباس

02 March 2025

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر کے سامنے بے بسی اور تذلیل ایک واضح پیغام ہے کہ جب کوئی قوم اپنی خودمختاری کا سودا کر لیتی ہے، تو عالمی طاقتیں اسے روندھنے میں دیر نہیں کرتیں۔ جو "اتحادی" کہلاتے ہیں، درحقیقت وہ غلام ہوتے ہیں جو صرف سامراجی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ یوکرین کی سرزمین پر روس کی جنگ کسی اصول یا انسانیت کی خاطر نہیں تھی، بلکہ یہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا کھیل تھا۔

 مگر اب، جب جنگ میں یوکرین کو بدترین شکست کا سامنا ہے، وہی امریکہ جو کل تک جنگ کا سب سے بڑا حامی تھا، آج سارا ملبہ زیلنسکی پر ڈال کر خود کو امن کا چمپیئن ثابت کرنے میں مصروف ہے۔ یہ ایک کڑوی حقیقت اور کھلی عبرت ہے ان مہروں کے لیے جو امریکہ کے سحر میں مبتلا ہو کر اپنی پالیسیاں ترتیب دیتے ہیں اور اپنی خودمختاری داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ ان کا اتحادی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ محض عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھنے والے مہرے ہوتے ہیں، جنہیں وقت آنے پر ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree