Print this page

سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا حمایت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا سے اظہار تشکر

10 April 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان و نومنتخب سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایوان بالا میں میری حمایت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی ، قومی وقار کی سربلندی، داخلی خودمختاری ، آزاد خارجہ پالیسی اور تکفیریت کے خاتمے کے لیے ہمارا یہ اتحاد ثمر آور ثابت ہو گا۔مادر وطن کی حقیقی آزادی کے لیے ہمارے اصولی موقف کی گونج اب ایوان بالا میں بھی سنائی دے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree