Print this page

کشمیری بھائی بہنوں کی سسکیاں اور حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،سفیر حسین شہانی

31 July 2016

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی اپنے بیان میں کہا ہے کشمیرمیں انڈین آرمی کی بربریت جاری ہے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی سسکیاں ناقابل برداشت ہوتی جار ہی ہیں کہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر حکومت پاکستان کی خاموشی حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم حکومت پاکستان ، یو این او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو جلد از جلد بند کرائے اور ہندوستانی آرمی پر جنگی جرائم کا سلامتی کونسل میں مقدمہ چلایا جائے۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیرکی ہمایت جاری رکھیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree