Print this page

مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی کی عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد

29 جون 2023

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے عید سعید قربان کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں اور تمام عالم اسلام بالخصوص حضرت امام خامنہ ای حفظہ اللہ و قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی خدمت میں عید قربان تہہ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمارے سروں پر ولی فقیہ آیت اللہ العظمی' حضرت سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ و قائد وحدت ناصر ملت کا سایہ ہمیشہ قائم دائم رہے اس دن کے بابرکت خوشیاں اللہ رب العزت تمام عالم اسلام کو نصیب فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس عید الضحٰی کے پرمسرت موقع پر  وحدت یوتھ کے جوانان کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور یوتھ کے لیے خصوصی پیغام ہے کہ یہ عیدالاضحیٰ شہداء ملت جعفریہ پاکستان کے بچوں کے ساتھ منائیں اس خوشیوں میں شہیدوں کے بچوں کو یاد رکھیں اور مملکت خداداد پاکستان کے لیے بھی دعائیں کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree