Print this page

شکارپور کا امن امان تباہ ہوچکا ہے، آئے روز لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، صدر وحدت یوتھ منصب کربلائی

29 مارچ 2023

وحدت نیوز(شکارپور)وحدت یوتھ ونگ ضلع لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع شکارپورمیں آئے روز وارداتیں ہورہی ہیں چوریاں، اغوا، روز کا معمول بن چکا ہے شکارپور پولیس امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھائی بہن کی لاش لیکر جارہا ہے اور خانپور روڈ پر ڈاکوؤں دن دھارے اس ایمبولینس کا راستہ روک کر لوٹ مار کرتے ہیں اس واقعے پر بہت افسوس ہوا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ شکارپور میں امن امان کی صورتحال خراب ہے اور روڈ رستے ڈاکوؤں کے حوالے ہوچکے ہیں اس نے مزید کہا کہ ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کرتے ہیں واقعہ کا نوٹس لے کر ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree