کھیلوں کے فروغ اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور کھا جاسکتا ہے، ارباب لیاقت علی

20 نومبر 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے یوتھ سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے کہا ہے کہ نوجوان طبقے کوکھیلوں کی سہولتیں مہیا نہ ہونے کی وجہ سے طلباء منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داریاں والدین سمیت اساتذہ کرام اور حکومت وقت پر عائد ہوتی ہیں،ارباب لیاقت علی نے مزید کہا کہ کھیل کے اعتبار سے صوبہ بلوچستان میں ایسے بے شمارقابل کھلاڑیاں موجود ہیں، جو اپنے مہارت کو بروئے کار لاکر ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی اور نیک نامی کا سبب بن سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر کھیل سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی تو ہمارا صوبہ ملک کے باقی صوبوں کے کھلاڑیوں کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کو بھی اہمیت دے کھیلوں کے فروغ کیلئے دو ررس اقدامات اٹھائے حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبہ بلوچستان میںقابل کھلاڑیاںکی کوئی کمی نہیں ہیں جوملک و قوم کی نیک نامی کا سبب بننا چاہتے ہیں مگر بلوچستان میں کھیل اور اس سے وابسطہ افراد کو جس طرح نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اس کی وجہ سے نئے ٹیلنٹ سامنے آنے سے کتراتے ہے۔ حکومت کو  چاہیے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور نئے ٹیلنٹ سامنے آئے یہ کھلاڑیاں آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریںگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree