Print this page

المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کی جانب سےدوران عشرہ محرم الحرام شہر بھرمیں سبیلوں کا اہتمام

10 اگست 2022

وحدت نیوز(کراچی)المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کی جانب سےدوران عشرہ محرم الحرام شہر بھرمیں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن سید زین رضوی کے مطابق اے ڈی ایم سی نے مرکزی جلوس عاشورہ میں سبیل ٹرک کا اہتمام کیا جہاں سے عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔

9 محرم الحرام نیوکراچی کے مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ ابوتراب سیکٹر فائیوجی نیوکراچی اور بزم حسینی سیکٹر فائیو ای سے برآمد ہوئے اور مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئےا امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی  میں اختتام پزیر ہوئے۔ جس میں عزاداران امام مظلوم کے لئے سبیل کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ہزاروں عزاداروں کو شربت کی سبیل سے سیراب کیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع ملیر میں مسجد وامام بارگاہ حسینی ماوری ٹاؤن قائد آباد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور چوکنڈی میں امام بارگاہ علی ابن ابی طالبؑ میں بھی جلوس عاشورہ کےدوران سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔ زین رضوی کے مطابق ضلع غربی 06 جگہوں پر، 01 روز حیدری یونٹ، سادات کواٹر حسین آباد، سرجانی ،گہرام گوٹھ ،عبدالرحیم گوٹھ،پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی،امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی ،العباس لاسی گوٹھ،جامع مسجد نورایمان ناظم آباد،جامع مسجد سکینہ امام بارگاہ شاہ کاظمین،مرکزی جلوس 9  محرم،پہلی محرم سے دس محرم UC:10کورنگی ،8,9 محرم جے ون کورنگی میں بھی دوران جلوس و مجالس سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree