Print this page

المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر قائد میں درجنوں مقامات پرجلوس میلاد النبیؐ کے شرکاءکیلئے سبیلیں لگائی جائیں گی، زین رضا رضوی

28 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سےشہر قائد کے درجنوں مقامات پر جلوس جشن عید میلادالنبی ؐ کے شرکاء کے استقبال کیلئے کیمپس اور سبیلیں لگائی جائیں گی، جہاں ان کی مشروبات سے تواضع کی جائے کی اور گل پاشی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید زین رضارضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کو برادران اہل سنت کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس ہائے میلاد النبیؐ کا پرجوش استقبال کریں گے اور ان کیلئے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضلع وسطی، ضلع ملیر، ضلع لانڈہی کورنگی ، ضلع شرقی، ضلع جنوبی اور ضلع غربی کے درجنوں مقامات پر استقبالیہ کیمپس اور سبیلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، جہاں شیعہ سنی علمائے کرام خطاب بھی کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree