Print this page

خیرالعمل ٹرسٹ شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کے تحت عالمی یوم دمہ کے موقع پرسکھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

03 مئی 2017

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے تعاون سے عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پر ایم ڈبلیوایم کےفلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ویلفیئر آفس بیراج کالونی سکھر میں  فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،کیمپ میں ڈاکٹر فیض احمد بگھیو نے دمہ کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات  بھی فراہم کیں ،اس کے ساتھ ساتھ اضافی طورپر  شعبہ صحت کی طرف سے تمام دمہ کے مریضوں  کا مفت بلڈ شوگر ٹیسٹ کیمپ بھی لگایا گیا،عوامی سطح پر دمہ کے مریضوں  کے لئے کیمپ لگائے جانے کے اقدم کو بھر پور پزیرائی ملی،عوام کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں، اراکین انجمن حیدری، حیدری جامع مسجد پرانہ سکھر و  اراکین انجمن امامیہ، مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر نے بھی کیمپ کا دورہ و استفادہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree