Print this page

ایم ڈبلیوایم کا رفاہی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شعبہ خواتین کے ساتھ ملکر رفاہی منصوبوں کا جال بچھائے گا ، نثار فیضی

20 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرہ سلام اللہ علیھا کی سیرت کی اتباع انسانیت کو کمال کی بلندی پر پہنچا سکتی ہے، بی بی کی ذات نے ہر مشکل گھڑی میں اسلام کی محافظت کی انکی تربیت کا اثر تھا کہ حسنؑ و حسینؑ جیسے فرزند اسلام کو ملے قوم کی ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں کوسیرت سیدہ فاطمةالزھراءسلام اللہ علیھا پر چلتے ہوئے اپنی پاکیزہ آغوش سے دیندار اولاد تربیت کر کے اس معاشرے کی رہبری کے لیے دینا ہو گی آج ملت تشیع کو درپیش چیلنجز وہی ہیں جو انسانیت کو درپیش ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں انسانیت کی اعلی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے میدان عمل میں ہے ہم قرآن واہل بیت ؑ کی سیرت کی اتباع کے ذریعے انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے کو سوئے کمال وسوئے منزل لے کر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتما م جشن میلاد بعنوان حضرت فاطمةالزہرا سلام اللہ علیھا اسوہ انسانیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا رفاہی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شعبہ خواتین کے ساتھ ملکر رفاہی منصوبوں کا جال بچھائے گا جن میں صحت کے مراکز، بچیوں کی شادیاں،ووکیشنل سنٹرز،قرآن سنٹرز،یتیم و بیواﺅں کی کفالت جیسے کئی منصوبوں پر اس وقت کام جاری ہو چکا ہے اور لاکھوں روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا مالیات کا شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے تعاون سے گھر گھر میں ڈونیشن باکس رکھنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ابتدا میں کئی ہزار گھروں میں باکس رکھوائے جا رہے ہیں اس باکس سسٹم کے نظام سے رفاہی امور کو بہت زیادہ تقویت ملے گی اور غریب ،نادار و بے کس لوگوں کی امداد کو مزید یقینی بنا یا جائے گا ۔ ایم ڈبلیو ایم کی رہنما زہرہ نجفی، جنرل سیکر ٹری منہاج القرآن نائلہ جعفری،زکیہ نجفی پرنسپل جامعہ کوثر گرلز کالج اسلام آباد ، سید علی شاہ کاظمی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree