Print this page

خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ ضلع ملیرکی جانب سے 134خاندانوں میں 4لاکھ روپے کا راشن تقسیم

03 جون 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں 138ضرورت مند خاندانوں میں 4لاکھ روپے کے راشن بیگز کی تقسیم ۔رمضان راشن پیکیج ملیرکے تمام شہری اور دہی علاقوں میں بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک تقسیم کیا گیا۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ ضلع ملیر کے سیکریٹری سعید رضوی نے ایک بیان میں کہاکہ الحمد اللہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ ضلع ملیر نے اپنی سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے ماہ مبارک رمضان میں خوشنودی الہٰی کیلئے 134ضرورت مندخانوانوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے راشن بیگز اور 108خاندانوں میں 50ہزار روپے مالیت کی 10کلو وزنی آٹے کی بوریاں تقسیم کی ہیں ۔

سعید رضوی نے مطابق ادارے نے گھگرپھاٹک، بہرام بگٹی گوٹھ، جوگی موڑ، ماروی گوٹھ، باؤٹ گوٹھ، جعفرطیار، کھوکراپاراور دیگر علاقوں میں ضرورت مندوں میں راشن بیگز اورآٹا فراہم کیا ہے۔ عوام نے اس کارخیرپر ایم ڈبلیوایم کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے ۔

سعید رضوی نے کہاکہ یہ تمام امور خیریہ مخیر مومنین ومومنات کے تعاون سے ممکن ہوتے ہیں۔ جن مومنین ومومنات نے اس برس راشن پروجیکٹ میں حصہ لیا خدا ان کی توفیقات خیرمیں اضافہ فرمائے اور اس کار خیر کا بہترین اجر انہیں نصیب فرمائے ۔ امید کرتے ہیں آپ کا تعاون ہمارے ساتھ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree