Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے13 سو کپڑے کے جوڑے روانہ

23 ستمبر 2022

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تیرہ سو جوڑے کپڑے روانہ کر دیے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی سینیئر اراکین کے ہمراہ سابقہ سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے المجلس ڈیزاسٹر سیل کو سیلاب زدگان کے لیے تیرہ سو جوڑے کپڑے بطور امدادحوالے کیے۔

اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ گلگت میں شعبہ خواتین نے برادران کے ساتھ سیلاب زدگان کے لیے کی گئی امدادی کاوشوں میں بھرپور تعاون کیا مجلس وحدت مسلمین مشکل گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree