Print this page

اعظم محمد علی جناح بیسویں صدی کے عظیم رہنماء اور مسلم اُمہ کے اتحاد کی علامت تھے،سیدہ معصومہ نقوی

25 دسمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) پچیس دسمبر یوم قائد کی مناسبت سےجاری اپنے پیغام میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ قائد اعظم ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے جن کی قائدانہ صلاحیتوں اور مدبرانہ سیاست نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا لیکن ہم نے بحیثیت قوم ان کے فرامین کو یکسر بھلا دیا اور اس مملکت خداداد کو اس مقام پر نہ پہنچا سکے جسکا خواب عظیم قائد نے دیکھا تھا انہوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح رح ایک ایسی مملکت چاہتے تھے جہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے پوری قوم کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے ویژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree