Print this page

خواتین کی عفت اور حجاب جیسے اہم موضوع کی اہمیت کو دشمن منظم انداز میں مختلف باطل نعروں کے ذریعے کم کرنا چاہتا ہے،سیدہ معصومہ نقوی

05 دسمبر 2022

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے سیمینار "زن ، زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں" کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عفت اور حجاب جیسے اہم موضوع کی اہمیت کو دشمن منظم انداز میں سرزمین انقلاب ایران اور پاکستان میں بھی مختلف باطل نعروں کے ذریعے کم کرنا چاہتا ہے اور مغربی بیہودہ ثقافت کو اسلامی ثقافت کے مقابلے پر رائج کرنا چاہتا ہے ایسے میں باحجاب اور با ایمان خواتین کے اس اجتماع نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس پروگرام میں شرکت کی جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ان شاء اللہ اپنی تہذیب و ثقافت اور حجاب و پاکدامنی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عملی میدان میں حاضر رہیں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree