Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

22 جون 2022

وحدت نیوز(سکھر) گرمیوں کی تعطیلات سے استفادہ کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کے زیر اہتمام بچوں کے لیے دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری تعلیم و تبلیغات محترمہ عمرین رضا رضوی نے احکام دین ، تجوید القرآن اور قصص القرآن کے موضوعات پر دروس دیے بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامک کارٹونز اور ویڈیوز دکھائی گئیں جبکہ دیگر اسلامی سرگرمیوں میں بھی بچوں نے شوق سے حصہ لیا۔

 ان دس دنوں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سرود امام زمان عج سلام فرماندے بچوں نے جوش و جذبے سے پڑھا اور یاد کیا سمر کیمپ کے اختتام پر تمام بچوں کو انعامات پیش کیے گئے جبکہ نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کے انعامات کے ساتھ کیش پرایز بھی دیے گئے۔

اختتامی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری روابط محترمہ فرزانہ اظہر ، آفس سیکرٹری محترمہ رخشندہ ، سیکرٹری شعبہ یوتھ محترمہ مدیحہ نے خصوصی شرکت کی والدین نے بچوں کی دینی تربیت کے حوالے سے کی گئیں، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کی کاوشوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو دینی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لیے ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہنا چاہیئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree