Print this page

ہمیں نوجوانوں کے لئے سیاسی و معاشرتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

01 جون 2022

وحدت نیوز(گلگت) حکومتوں کا کام عوام کے لئے سہولیات فراہم ہے ناکے عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کر کے جنگ کا منظر دنیا کے سامنے پیش کرے امپورٹڈ حکومت نے جو کچھ کیااس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ملک کی سالمیت اور وقار کے لئے گلگت بلتستاُن کی عوام ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے، انڈیا کی کشمیر میں کی جانے والی جارحانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یاسین ملک کی گرفتاری اور پھانسی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکریٹری یوتھ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے پانچ رکنی یوتھ کمیٹی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان محترم الیاس صدیقی سےملاقات کے موقع پر کیا۔

محترم الیاس صدیقی نے کہا کے ہمیں نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکے وہ بہترین انداز میں خطے اور ملک کی خدمت کرسکیں، محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ہمیں نوجوانوں کے لئے سیاسی و معاشرتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

 ان کا کہناتھا کے نوجوان نسل کے لئے آگاہی پروگرام کی ضرورت ہے، آل یہود اور سرغنہ امریکہ جس پالیسی کے تحت کام کر کے اسلامک ممالک کے اندر نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے کے جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کے ہم الہی طاقت کو ماننے والی قوم ہیں ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے اس وقت آل یہود جس طریقے سے ہماری نوجوان نسل کو بربادی کی طرف لے جارہی ہے اس کا واضح ثبوت ملک میں رجیم تبدیل ہونا ہے  اس وقت ملک پاکستان کے اندر ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر آنے والی نسلوں کو اس طریقے سے آگاہی دینی ہو گی کے یہ شیطانی قوتیں یہ حرکتیں اسلامی ممالک میں آکر نہ کریں، اس موقع پر سیدہ رباب، خواہر ثوبیہ بھی موجود تھیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree