Print this page

امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ممالک کو اپنا غلام سمجھا ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام کبھی استعمار کا کھلونا نہیں بنے گی ، سائرہ ابراہیم

03 اپریل 2022

وحدت نیوز(گلگت) امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ممالک کو اپنا غلام سمجھا ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام کبھی استعمار کا کھلونا نہیں بنے گی، مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے شعبہ جوان گلگت کے زیر قیادت منعقدہ امریکہ مردہ باد ہے احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی ریاست ہے اور اسلام کے نام پر قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے امریکہ جان لے اسلام کے مضبوط قلعہ کو ہاتھ بھی لگایا تو خود ٹوٹ جائے گا پاکستان ایٹمی ملک ہے اور اس سے بھی عوام کے حوصلے بلند اور مضبوط ہیں امریکہ انشااللہ جلد اپنے ہی جال میں پھنس کر تباہ و برباد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت میں ہر مشکل گھڑی  میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور مادر وطن پر آنچ نہی آنے دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree