Print this page

ملت تشیع متنازعہ نصاب تعلیم کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر قیادت متحد ہے، سائرہ ابراہیم

30 مارچ 2022

وحدت نیوز (گلگت) ہفتہ نصاب کے حوالے سے مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم کی صدارت میں وحدت سیکریٹریٹ میں یوتھ کمیٹی گلگت کا اہم اجلاس منعقد ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں نصاب  کے مسئلے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، 1975 کے نصاب کے طرز پر نصاب ترتیب دیا جائے۔ ایسے میں گلگت بلتستان کی عوام اپنی آواز بلند نہ کریں ایسا ممکن نہیں ہے۔

 اجلاس میں پروگرام کا لائحہ تیار کیا گیا انشااللہ 31 مارچ بروز جمعرات کو گلگت میں ہفتہ نصاب منعقد کیا جائے گا جس میں گلگت بھر سے معلمات اور اساتذہ شرکت فرمائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree