Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں غیر رجسٹرڈ دینی مدارس اور مدارس کے نصاب پر اعتراض اٹھادیا

02 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے وزارت اوقاف اور وزارت مذہبی امور پنجاب سے سوال کیا کہ سرکاری فہرست کے علاوہ موجودغیر رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائےکہ وہ کس کی زیر نگرانی فعال ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں رائج نصاب کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے، نفرت انگیزاور تکفیر آمیز مواد پر مشتمل نصاب کے حوالے سے بھی معززایوان کو آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزارات اولیاء کی سکیورٹی میں تو کافی بہتری آئی ہے لیکن مزارات کے اندر اور اطراف ایسے شرپسند عناصر کی موجودگی تشویش ناک ہے جو سادہ لوح زائرین کی برین واشنگ میں مصروف ہیںاور عوام کو دین کے نام پرگمراہ کرنے میں مصروف ہیں، جعلی پیر نفرت پھیلانے اور ایسے نظریات کے پرچارمیں مصروف ہیں جواولیائے کرام ؒ کی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس پرتفصیلات سے آگاہ کریں اوران اعتراضات پر ایوان کو جواب دیں کہ حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر ایک سیکریٹری صاحب کے غیر اطمینان بخش جواب کے علاوہ کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree