Print this page

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی مثبت پالیسیوں کے سبب آج گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے، پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ

24 ستمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزراء اور حکومتی اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف سازشیں ناکام ہو گی کیونکہ وزیر اعلی کے ساتھ حکومتی اراکین اسمبلی،اتحادیوں اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد خورشید ایک مضبوط وزیراعلی ہیں جن کی مثبت پالیسیوں کے سبب آج گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ گلگت بلتستان سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے جی بی کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہے اور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree