Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما معصومہ نقوی اور تحسین شیرازی کا دورہ شیخوپورہ، آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل

23 نومبر 2020

وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع شیخوپورہ ،تحصیل سچا سودا کا تنظیمی دورہ کیا مقامی خواتین کے ساتھ اجلاس میں محترمہ تحسین شیرازی نے تنظیم اسکی اہمیت اور معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا ۔

محترمہ معصومہ نقوی نے بھی اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں خواتین کو ان کی زمہ داریوں سے آگاہ کیا اس موقع پر تین ماہ کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محترمہ صدف زہرا کو بطور آرگنائزر منتخب کیا گیا اور محترمہ طیبہ اور نازیہ کو انکا معاون مقرر کیا گیا تین ماہ کی فعالیت کو دیکھنے کے بعد ضلع سازی کی جائےگی ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مجلہ حریم ولایت اور دیگر مفید کتب خواتین میں تقسیم کی گئیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree