Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت جشن میلاد الصادقین ؑ کا انعقاد، شیعہ سنی خواتین کی بھرپور شرکت

07 نومبر 2020

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلسِ وحدتِ مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے بمناسبتِ ولادتِ محبوبِ خداافضلِ انبیاء حضرتِ محمد مصطفیٰ(ص)اور ولادتِ چھٹےتاجدارِ امامت وولایت حضرت امام جعفرِ صاوق (ع) جشنِ صادقین کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا آغازتلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا-خواھران نے نعتوں کے نذرانے بارگاہِ رسالت میں پیش کیے-

پروگرام میں اہلِ سنت کی خوھران کو بھی دعوت دی گئی -دونوں مکتبوں کی خواھران نے والہانہ عشقِ رسول(ص) اور اتحاد کا ثبوت دیا- فیصل آباد سے خانم سمیرا نقوی نےشانِ رسولِ اکرم(ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کیِ-خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی-

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree