Print this page

پاکستان میں فرقہ واریت کا راستہ روکنے کیلئے اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ضروری ہے، محترمہ فرحانہ گلزیب

21 ستمبر 2020

وحدت نیوز(فیصل آباد) ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر استعماری دشمن کے آلہ کار ہیں ، پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کے استحکام اور امن و امان میں ہی ھم سب کی بقا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے مسجد ابوتراب فیصل آباد میں منعقدہ مجلس عزا سے کیا ۔ان کا کہنا تھا پاکستان شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا اور اس کی حفاظت کے لیے بھی ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے علماۓ کرام کی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے مسلمہ مقدسات کا احترام کرنا چاہیے اور کسی بھی شخص کی دل آزاری سے گریز کرنا چائیے ۔محترمہ فرحانہ گلزیب نے مزید کہا کہ ہم ایک پُر امن قوم ہیں اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے امن کے خواہاں ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree