Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع لاہور کے زیر اہتمام حکومتی ایس اوپیز کے مطابق مجلس شہادت مولاعلیؑ کا انعقاد

14 مئی 2020

وحدت نیوز(لاہور) محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے جعفریہ یونٹ اور عسکری 5 میں ایام علی علیہ السلام کے سلسلے میں مجالس عزا سے خطاب کیا اور فضائل ومصائب امیر المومنین علیہ السلام بیان کیے۔حقوق العباد کی ادائیگی میں بخل سے کام لینے والوں سے متعلق قول امام علی علیہ السلام بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ’’مجھے بخیل پر تعجب ہے کہ وہ جس فقر سے بھاگ رہا ہوتا ہے اسی کی جانب جلدی کرتا ہے اور جس ثروت مندی کو چاہتا ہے اسی کو ہاتھ سے دے رہا ہوتا ہے، پس وہ دنیا میں فقیروں جیسی زندگی گذارتا ہے جبکہ آخرت میں اس کا ثروت مندوں جیسا حساب لیا جائے گا۔‘‘۔

محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کرونا کے باعث ابتر معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے کیونکہ یہی ہمارے امام ع کی تعلیمات کے عین مطابق عمل ہے یاد رہے کہ ان مجالس عزا کا انعقاد حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ عسکری 5 میں منعقد کردہ مجلس عزا میں شرکت کرنے والے تمام عزاداران پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا ماسک مہیا کیے گئے اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ دوران مجلس سماجی فاصلے کا خیال بھی رکھا گیا۔مجلس عزا کی فیس بک پر لائیو کوریج کی گئی ۔محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مشکل وقت میں حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے  انعقاد کو یقینی بنانا چاہیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree